Monday, 9 May 2016

چلو اک اور دنیا میں


چلو اک اور دنیا میں 

تمہارے ساتهہ چلتے ہیں 
جہاں حالات کچهہ بهی ہوں 
مگر ہم ساتهہ رہتے ہوں 
جہاں موسم کوئی بهی ہو 
جدائی کا نہ ہو لیکن !
جہاں چاند بهی تم ہو، 
جہاں سورج ، ہوا ، روشنی 
خوشبووں کا رنگ تم سے ہو 
جہاں پر دل دهڑکنے کا، 
ہر اک احساس تم سے ہو 
جہاں پر میرے جینے کی، 
ساری ... آس تم سے ہو 
چلو اک اور دنیا میں ، 
تمہارے ساتهہ چلتے ہیں ....

No comments:

Post a Comment