مرے سارے سوالوں میں
محبت کے حوالوں میں
ہے جس کا نام ، وہ تم ہو
ہے جس کا خیال ، وہ تم ہو
تمہیں ہو روشنی میری
تمہیں سے زندگی میری
تمہارا نام ہونٹوں پر
تمہارا پیار اس دل میں
میرے بے نور جیون میں
چمکتے چاند کی مانند
میری ویران آنکهوں میں
کرن کا استعارہ تم
ہے اک بات جو دل میں
وہ مجهہ کو تم سے کہنی ہے
مجهے تم سے محبت ہے
مجهے تم سے محبت ہے ....
No comments:
Post a Comment